پی سی بی نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا

360

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ  مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو ہیڈ کوچ مقرر کرنےکا باضابطہ فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ’پری سیزن ‘ کیمپ ان دنوں لاہور میں شروع ہو چکا ہے، جس کےلیے بورڈ نے 45سال کے مصباح الحق کو کیمپ کمانڈنٹ مقرر کیا ہے۔سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ، مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی سربراہی میں کام کرنے والی ‘کرکٹ کمیٹی’ کے بھی رکن ہیں۔

مصباح الحق نے پاکستان کیلئے 2001ء سے2017ء تک 75ٹیسٹ 162ون ڈے اور 39بین الاقوامی ٹی 20کھیلنےوالے مصباح الحق کے حوالے سے اطلاعات گردش کررہی تھیں کہ بورڈ بیک وقت انہیں کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔

دوسری جانب مصباح الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کی تجویز ‘رد’ کی جاچکی  ہے۔