“میئر کراچی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے”

358

سابق ناظم کراچی مصطفی  کمال نے میئر کراچی وسیم اختر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے میئر کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے،کیونکہ انہوں نے کئی ممالک میں پراپرٹیز بنائی ہے،جس کا احتساب ہونا چاہیئے، خدشہ ہے کہ میئر کراچی ملک سے فرار ہونے جارہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میئر کراچی اگر صحیح کام کرتے تو شہر کی یہ حالت نہ ہوتی،میئر کراچی جھوٹ بول رہے ہیں آج بھی میئرکے پاس اتنے اختیارات ہیں کہ اسپتال چلائے جاسکتے ہیں،شہر کی صفائی کروائی جاسکتی ہے۔میئر کراچی مزید پیسے بٹورنا چاہ رہے ہیں۔