کمشنر کراچی یوم آزادی پریڈ یوگا اسپورٹس چمپئن شپ لیاری نے جیت لی

177

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی کی جانب سے شہر کراچی میں منعقدہ شاندار یوم آزادی سٹی پریڈ میں پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کی جانب سے شائقین پریڈ کے لیے شاندار یوگا اسپورٹس چمپئن شپ مقابلے کا انعقاد ،لیاری کے یوگا کھلاڑیوں نے شاندار یوگا اسٹنٹ کا مظاہرہ کرکے کمشنر کراچی یوم آزادی سٹی پریڈ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ،یوگا مقابلے میں ضلع کورنگی ،ملیر اور سنٹرل کے یوگا کھلاڑیوں نے اپنے اسٹنٹ پیش کیے اس موقع پر موجود ہزاروں شائقین نے شاندار اسٹنٹ پر کھلاڑیوں کو بھر پور داد دی پریڈ کی اختتامی تقریب میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی ،سندھ جوڈو فیڈریشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان ،سندھ پولیس جمناسٹک کوچ عبدالرئوف بٹ ،ممتاز سیاسی و سماجی رہنما محمد سلیم خمیسانی اور دیگر مووجود تھے ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی اور سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد نے شاندار پریڈ کے انعقاد پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پریڈ میں شرکت پر کراچی کی عوام خصوصاً اسپورٹس سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔