سندھ رینجرز کے 8پراسیکیوٹرز تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم

224

کراچی (این این آئی)رینجرز کے 8پراسیکیوٹرز تین ماہ تنخواہوں سے محروم ۔سندھ حکومت نے اہم ترین کیسز کی پیروی کرنے والے پراسیکیوٹرز کو تنخواہیں جاری ہی نہیں کیں۔تفصیلات کے
مطابق رینجرز پراسیکیوٹرز چار سو سے زائد اہم ترین کیسز کی مختلف عدالتوں میں پیروی کررہے ہیں۔کیسز انسداددہشت گردی عدالت، سٹی کورٹس اور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔کراچی آپریشن کے دوران رینجرز نے دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔ان تمام دہشتگردوں کے خلاف کیسز کی پیروی رینجرز پراسیکیوٹرز کرتے ہیں۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اہم کیسز کی سماعت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پراسیکیوٹرز کو سندھ حکومت تنخواہیں جاری کرنی ہوتی ہیں،نئے بجٹ میں سندھ حکومت نے رینجرز پراسیکیوٹرز کے لیے تنخواہوں کا بجٹ مختص ہی نہیں کیا۔
رینجرز پراسیکوٹر