کراچی کے عوام سندھ حکومت کوٹیکس دینا بند کردیں، وسیم اختر

173

کراچی (این این آئی) میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی والوں کو پیغام میں کہا ہے کہ کراچی کے عوام حکومت سندھ کو ٹیکس دینا بندکردیں،اپنا ٹیکس وفاق یا کے ایم سی کو دیں، کراچی کی صورتحال کی سندھ حکومت ذمہ دارہے۔منگل کومیئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کراچی کے عوام سے کہتاہوں سندھ حکومت کوٹیکس دینا بند کردیں، ہم کبھی بحریہ ٹاؤن سے درخواست کرتے ہیں تو کبھی کسی اور سے، علی زیدی کراچی کے مسائل کے حل کیلیے چندہ جمع کر رہے لیکن چندے سے کب تک مسائل حل ہوں گے، وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ چیف سیکرٹری سے درخواست کروں گا واٹربورڈکودیکھیں، پانی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کے لوگ مشکل میں ہیں۔وسیم اختر نے کہا ہم ایف ڈبلیو او اور بحریہ ٹاؤن سے مدد لے رہے ہیں، سیوریج کا پانی پورے شہر میں ابل رہاہے، ساراملبہ نالوں میں پھینکاجارہا ہے اس طرح نالے صاف نہیں ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ کراچی وفاق اورسندھ حکومت کوجوپیسہ دیتاہے وہ کہاں جاتاہے، کوئی نہیں آتاکراچی کیلیے کوئی نہیں پوچھتا، میرے استعفادینے سے کچھ نہیں ہوگا، کراچی کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں لیکن سہولتیں نہیں مل رہیں۔میئر کراچی نے کہا اپیل کرتاہوں کہ ہرپارٹی کاکارکن ہمارے ساتھ کھڑاہو، آئیں ہم سب ملکرکراچی کوصاف کریں، شہرکوپانی دینااورسیوریج صاف رکھنا سندھ حکومت کا کام ہے ، وسائل نہیں ہیں اس لیے ڈسٹرکٹس پوراکام نہیں کرسکتے۔
میئر کراچی