اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیر اعلیٰ سندھ

239

کراچی (این این آئی) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اسکول ایجوکیشن پر اہم اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ساجد جمال ابڑو، سیکرٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز، ایڈیشنل سیکرٹری علیم لاشاری و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے اساتذہ کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے پرائمری سطح پر بہتری لانے کا ہدف سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کو دے دیا۔انہوںنے کہا کہ اساتذہ کی اچھی تربیت ہوگی تو وہ بہتر انداز میں پڑھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاضی، سائنس اور انگلش پڑھانے والے اساتذہ کی بہترین ٹریننگ کی جائے، جبکہ پبلک سیکٹر میں چلنے والے اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر کیا جائے، نصاب میں ہر سطح پر بہتری لائی جائے۔
مراد علی شاہ