لوڈشیڈنگ اور نکاسی آب کے ناقص اقدامات سے کاروبارمتاثر ہورہا ہے،حیدر آباد چیمبر

148

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)چیمبر آف کامرس حیدرآبادکے صدر محمد سلیم شیخ کا کہنا ہے کہ صنعتی علا قے میں تا حال بارش کے پانی کانکاس ممکن نہیں ہو سکا ، سائٹ ایریا کے 150سے زاید صنعتی یونٹ کے بیشتر یونٹ کے داخلی راستوں اور مرکزی شاہراہوں پر بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہے ، ملازمین کو آمد و رفت میں مشکلات کے علا وہ صنعتکاروں کو مال کی ترسیل میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، صنعتی علا قوں کو ملانے والی مین شاہراہ فتح چوک سے نارا جیل اور ٹنڈو محمد خان رو ڈ پر بارش کا پانی جمع ہے ۔ محکمہ سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ نے شاہراہ سے متصل پختہ ڈرین تعمیر کی ہے ، جو کہ صنعتوں اور مرکزی شاہراہ کے مقابلے میں بلندی تعمیر کیا گیاہے جس کے باعث صنعتوں میں بھی پانی جمع ہو رہا ہے ،سائٹ پمپنگ اسٹیشن بند پڑے ہیں ، کروڑوں روپے سے تعمیر ہونے والیسڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، ڈرین کی تعمیر کی ابتدا میں صنعتکا روں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا مگر محکمہ سائٹ نے نظر انداز کردیا ۔ ذو الفقار انڈسٹریز حالی رو ڈ سمیت دیگر صنعتوںکے داخلی راستوں پر پانی جمع ہے ، سائٹ انتظامیہ صنعتوں سے پانی کی نکاسی کے اقدامات کرے ۔ چیمبر آف کامرس حیدرآبادکے صدر محمد سلیم شیخ نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور ایم ڈی سائٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیدرآباد سائٹ کا دو رہ کرے اور صنعتوں کو تباہ ہونے سے بچایا جائے ۔ محمد سلیم شیخ نے بتایا کہ گھی فیڈر IIسائٹ میں گھنٹوں غیر اعلانیہ شٹ ڈاؤن سے پیداواری عمل متاثر ہو رہا ہے ، چیف ایگزیکیٹو حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سے مطالبہ کیا کہ صنعتوں کو تسلسل سے بجلی فراہم کی جائے اور گھی فیڈر II سے غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ فو ری طو رپر بند کی جائے تاکہ صنعتوں میں پیداواری عمل جا ری رہے ۔
سلیم شیخ