بھارتی خلائی مشن چندریان دوم چاند کے مدار میں پہنچ گیا

125

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کا چاند کی طرف بھیجا جانے والا خلائی مشن کامیابی سے چاند کے مدار تک پہنچ گیا۔ بھارتی خلائی تحقیقی ادارے اسرو کے مطابق چندریان دوم کے ذریعے بھارتی ماہرین 14 روز تک چاند کے جنوبی قطب کی سطح کا جائزہ لینے کی کوشش کریں گے اور اس دوران وہاں پانی کے آثار تلاش کیے جائیں گے۔