ایک تولہ سونا500مہنگا ہو کر 88ہزار500روپے کا ہوگیا

107

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ایک بار پھر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں6ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1504ڈالر ہو گیا ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا500مہنگا ہو کر 88ہزار500روپے کا ہوگیا۔