سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج بند رہیںگے

165

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بدھ کے روز معطل رہے گی۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو بدھ کی صبح آٹھ بجے سے جمعرات صبح آٹھ بجے تک کے لیے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،صوبے بھر میں جمعہ کے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بند رکھی جائے گی۔