خاندانی زمین سے مجھے میرا حصہ دلا کر انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے، چنیسر برڑو

180

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سکرنڈ کے گوٹھ الیاس برڑو کے رہائشی چنیسر برڑو نے اپنی زرعی زمین پر قبضے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ میری خاندانی زمین فی الفور خالی کرائی جائے اور میرے رشتہ داروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ میری خاندانی زمین سے مجھے میرا حصہ دلا کر انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔