واسا کے مستقل ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ، دو ماہ کی پنشن کی ادائیگی، ملازمین میں خوشی کی لہر

144

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایچ ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری انصاف علی لاشاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی او سی میجر جنرل کاشف آزاد پاک آرمی کے جوانوں، رینجرز، پولیس، ڈی جی ایچ ڈی اے غلام محمد قائم خانی، ایم ڈی واسا سلیم الدین، ایڈیشنل منیجنگ ڈائریکٹر واسا مظفر میمن اور ضلعی انتظامیہ نے حالیہ بارشوں میں متواتر پانی کی نکاسی کرکے شہر کو بچایا وہ قابل تحسین جبکہ انتظامیہ نے واسا حیدر آباد کے مستقل ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ دو ماہ کی پنشن اور عارضی ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کرکے ملازمین کے دل جیت لیے۔ اجلاس کی صدارت ساجد تقی، چیئرمین امتیاز علی کولاچی کی زیر صدارت ہوا، جس میں دلشاد سموں، قربان علی شیخ، عمران زئی، جبار ہاشمی، عمران قریشی ودیگر موجود تھے۔