ڈی جی رینجرز عمراحمدبخاری کاجناح اسپتال کادورہ

119

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا اور اسپتال کی انتظامیہ کو مریضوں کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی اور دیگر میڈیکل اسٹاف نے ڈی جی رینجرز سندھ کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران ڈی جی رینجرز کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر میجر جنرل عمراحمد بخاری نے کہا کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی خدمات صحت کے شعبے میں قابلِ تحسین ہیں۔ ڈی جی رینجرز نے ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈائریکٹر جے پی ایم سی ڈاکٹر سیمیں جمالی نے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں قیام امن میں رینجرز کے کردار کو سراہا۔