ڈی آئی جی فائرنگ سے زخمی بچے کے گھر پہنچ گئے،انصاف فراہم کرنے کاوعدہ

118

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ساو تھ شرجیل کھرل نے گزشتہ رات پولیس اہلکار عدنان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچے احمد کی عیادت صدر میں واقع اس کے گھر میں کی۔ایس ایس پی ساو تھ اور ایس ایچ او صدر بھی ان کے ہمراہ تھے،ڈی آئی جی ساو تھ نے کہا کہ ہمیں بہت دکھ ہوا اور یہ پولیس اہلکار کی بہت بڑی غلطی ہے۔انہوںنے کہا کہ پولیس فورس میں ایسے نااہل اہلکاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔