رینجرز کے 8 پراسیکیوٹرز 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

209

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز کے 8 پراسیکیوٹرز 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ،رینجرز پراسیکیوٹرز 4 سو سے زاید اہم ترین کیسز کی مختلف عدالتوں میں پیروی کررہے ہیں جو انسداددہشت گردی عدالت، سٹی کورٹ اور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں،کراچی آپریشن کے دوران رینجرز نے دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا،تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اہم کیسز کی سماعت متاثر ہونے کا خدشہ ہے پراسیکیوٹرز کو سندھ حکومت تنخواہیں جاری کرتی ہے،نئے بجٹ میں سندھ حکومت نے رینجرز پراسیکیوٹرز کے لیے تنخواہوں کا بجٹ مختص ہی نہیں کیا۔