پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کے مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

201

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس کے کے آغا اورجسٹس خادم حسین تنیو پر مشتمل بینچ نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کے مجرموں کی سزا کیخلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پرایم کیوایم کے 2 کارکنان زاہد عباس زیدی اور راشد عرف ٹیلر ماسٹر کو سزا موت سنائی تھی۔ مجرموں کو زہرہ شاہد کے ڈرائیور نے جج کے سامنے شناخت کرلیا تھا۔ مجرموں نے اعتراف کیا تھا کہ شہر میں خوف پھیلانے کے لیے الطاف حسین کی ہدایت پر زہرہ شاہد کو قتل کیا۔