پاک فوج اور عمران خان کی سوچ ایک ہے‘ فواد چودھری

238

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کی صورتحال کے باعث آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے‘ پاک فوج اور عمران خان کی سوچ ایک جیسی ہے‘ نیب کیسز میں ملوث سیاسی رہنما آرڈیننس کے مطابق قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرکے جہاں جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فواد چودھری نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت اور افغانستان کے درمیان گتھیاں سلجھانے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع فائدہ مند ثابت ہو گی کیونکہ فوج اور عمران خان کی سوچ ایک جیسی ہے اور اس وقت سیاسی اور ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے‘ حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع جلدی کر دی تاکہ آگے مستقبل میں سازشوں کا سامنا نہ ہو‘ تحریک انصاف کو عوام نے کرپشن کے خاتمے کے لیے ووٹ دیا ہے۔