آرمی چیف نے حاضر سروس میجر کو عمر قید کی توثیق کردی

455

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اختیارات کے غلط استعمال کے مرتکب حاضر سروس میجر کو ملٹری کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کی توثیق کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹری کورٹ نے میجر کو اپنے اختیارات کے غلط استعمال کا مرتکب پایا تھا اور ملازمت سے برخاست اور عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزم میجر کو ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے عمر بھر کیلیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ میجر کے خلاف اقدام محکمانہ احتساب کے سسٹم کے تحت کیا گیا۔ فوج کا احتسابی نظام مضبوط ہے۔