کوچنگ کیلئے مجھ سے متعلق خبریں افواہیں ہیں، مصباح الحق

252

قومی ٹیم کے کیمپ کمانڈنٹ اور سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ابھی تک پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے  درخواست نہیں دی ،کوچنگ سے متعلق صرف افواہیں چل رہی ہیں۔

ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دئوں گا،ابھی  تمام تر توجہ کیمپ پر ہے، کوچنگ اورسلیکشن کمیٹی میں سے کسی ایک کومنتخب کرنا پڑا تواس  کیلئے استخارہ کرونگا  ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نےابھی تک پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے  درخواست نہیں دی،ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیےبہت جلد درخواست دوں گالیکن ابھی  تمام تر توجہ کیمپ پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ کے لیے درخواست دینے سے قبل وہ کرکٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ  میں نے کوچنگ کورس کررکھے ہیں تاہم کوچنگ کے حوالےسے حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کوہی کرنا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جو لڑکے سینٹرل کنٹریکٹ پر ہیں ان پر زیادہ توجہ ہوتی ہے،ان کا مقصدکھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانا اور اچھے کھلاڑیوں کو پک کرنا ہے جب کہ کپتان کے بارے میں فیصلے کا اختیار صرف بورڈ کے پاس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کاانتخاب ڈومیسٹک میچز میں کارکردگی پر ہو گا لیکن سلیکشن میں صرف فٹنس نہیں ٹیم کی ضرورت بھی مدنظر رکھنی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کیمپ سے کھلاڑی  بہتر انداز میں خود کو تیار کرسکیں گے،پی سی بی یقینا کپتان کی تبدیلی پر غور کررہا ہوگا اور یہ اختیار کرکٹ بورڈ کے پاس ہیں۔

مصباح نے ہیڈ کوچ اور چیف سیلیکٹر کے لیے ایک ہی شخص کی تعیناتی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ساری ذمہ داری اسی شخص پر عائد ہوگی۔ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ہیڈ کوچ یا چیف سلیکٹر میں سے ایک عہدہ لینا پڑا تو کیا کریں گیں۔اس کے جواب میں مصباح نے کہا کہ کوچنگ اورسلیکشن کمیٹی میں سے کسی ایک کومنتخب کرنا پڑا تواس  کیلئے استخارہ کرونگا۔