عمران خان کے بعد ٹرمپ کا مودی کو فون، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر زور

243

ترجمان وائٹ ہاؤس ہوگن گِڈلے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تناؤ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی صدر نے بھی ٹوئٹر بیان میں کہا کہ’دو اچھے دوست وزیراعظم پاکستان عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے  تجارت اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ پر بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے ساتھ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت سے تناؤ اور کشیدگی کم کرنے کے اہم ترین موضوع پر گفتگو ہوئی۔صورتحال بڑی تشویش ناک ہے مگر بات چیت بڑی اچھی رہی۔