مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لاک ڈاؤن کو سولہ روز گزر گئے

309

مقبوضہ کشمیر: مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن کو آج سولہ روز گزر گئے۔

 مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کےمسلسل کرفیو کو آج سولہ روز گزر گئے ہیں ،بھارتی افواج رات گئے گھروں پر ریڈ کر کے خواتین کو ہراساں جبکہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرنے لگی، دو ہفتوں میں ہزاروں کشمیریوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خواتین اور بچیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے جبکہ ہزاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ بھارتی فوج اب تک 4 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرچکی ہے۔

مواصلاتی رابطے بند ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں سے بات کرنے کو ترس گئے ہیں ۔

 گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کا اسٹاک بھی نہ ہونے کے برابر ہے، وادی کے کچھ علاقوں میں کرفیو کے باوجود لوگ  بھارت مخالف مظاہرے کرہے ہیں ۔