مجھے انڈین ہونے پر اب فخر نہیں، بھارتی نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین

403

بھارت کے نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین نے کہا ہے کہ  بھارتی شہری ہونے کے ناطے کشمیر سے متعلق حکومتی فیصلے پر بالکل فخر نہیں ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں کرفیو نافذ کرنے پر بھارت کے نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین نے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امرتیہ سین نے این ڈی ٹی وی کو انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام انسانوں کے حقوق کو برقرار رکھا جائے، جمہوریت کے بغیر کشمیر کے حالات میں تبدیلی لانا ناممکن ہے، بھارت دنیا بھر میں جمہوریت کے لئے جانا جانے والا پہلا ملک تھا لیکن اب ہم وہ ساکھ کھوچکے ہیں، کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام تمام انسانوں کے مساوی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور صرف اکثریت کے اقتدار کو تقویت دیتا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری رہنماؤں کی حراست کے اقدام کے فیصلے کو احتیاطی تدابیر قرار دیے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ خلاصی حاصل کرنے کا قدیم نو آبادیاتی طریقہ ہے، اس ہی طرح برطانیہ نے ملک کو 200 سال تک چلایا’۔