نئے پاکستا ن میںدولت لوٹنے والوںکا دم گھٹنے لگاہے‘ شوکت یوسفزئی

191

پشاور(اے پی پی)صوبائی وزیربرائے تعلقات عامہ شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ نئے پاکستا ن میںقومی دولت لوٹنے والوںکا دم گھٹنے لگاہے ،اگرپاکستان کی تمام سڑکیںبلاک کردیںتب بھی بدعنوان عناصر کا احتساب ہوگا‘علما بتائیںکہ بدعنوانی کوتحفظ دینے والوںکیخلاف بھی کوئی فتویٰ ہے؟سڑکوںپرنکلنے سے احتساب کاعمل نہیںرکھے گا، مدینہ ریاست کے بعد پاکستان دوسراملک ہے جوکہ ایک نظریے کی بنیادپرایک لمبی جدوجہداورقربانیوںکی بدولت معرض وجودمیںآیاہے تاہم پاکستان کی ترقی،بقااورقانون کی بالادستی کیلیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکریںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پیر کے روز وزارت اطلاعات ونشریات کے ریجنل دفترڈائریکٹریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈپبلکیشنز کی جانب سے “ہمارا قائد ہماراپاکستان”کے عنوان سے نایاب اورنادرتاریخی تصاویر کی پشاورنشترہال میں19اگست سے21 اگست تک نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیرنے کہاکہ اس نمائش کی کے انعقادسے نئی نسل کوتحریک پاکستان اورحصول پاکستان کیلیے دی گئی لازوال قربانیوںسے روشناس کیاجاسکے گا،ان تصاویرکی خصوصی حیثیت ہے۔انہوںنے کہاکہ وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات کو ایسے نایاب اورنادرتصاویر کی نمائش پرخراج تحسین پیش کرتاہوں۔
شوکت یوسفزئی