ورلڈ انڈر 16 ا سنوکر چیمپئن شپ، محمد عمر اور حمزہ الیاس آج مہم کا آغاز کریں گے

147

ماسکو (جسارت نیوز) آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 16 اسنوکر چیمپئن شپ شروع ہو گئی۔ پاکستانی کیوئسٹس محمد عمر خان اور حمزہ الیاس آج مہم کا آغاز کریں گے۔ روس میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں محمد عمر خان اور حمزہ الیاس پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ عمر خان کو گروپ ای میں آئرلینڈ، بھارت اور روسی کیوئسٹس کے ساتھ رکھا گیا ہے، عمر خان آج2 میچز کھیلیں گے، پہلے میچ میں ان کا مقابلہ بھارت کے دھروو پٹیل اور دوسرے میچ میں ان کا مقابلہ آئرش کیوئسٹ لیون کرولی سے ہو گا۔