کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جاسکتا ہے، ڈاکٹر بدر جمیل

513

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ ادارہ کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور تعاون جاری رکھے گا، میدانوں کو آبادکرکے کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جاسکتا ہے۔ 45 سے زائد کھیل کے میدان آباد کئے جاچکے ہیں جبکہ بحالی کا عمل جاری ہے۔سندھ حکومت، وزیر بلدیات سندھ، کمشنر کراچی، سابق قومی کھلاڑیوں کی حمایت و تائید سے ادارہ ترقیات کے میدان آباد ہورہے ہیں، آنے والے وقت میں کے ڈی اے گراؤنڈز جدید طرز کی سہولیات سے آراستہ کرکے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ماضی میں کرکٹ، ہاکی، فٹ بال سمیت مختلف کھیلوں میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا نام روشن رہا، میری کوشش ہے کہ اس تسلسل کو قائم رکھا جائے اور کے ڈی اے ملازمین بین الاقوامی سطح پر ملک و ادارہ کا نام روشن کریں۔ کھیل کے میدانوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے مستقل بنیادوں پر کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔