ڈینل میڈویڈوف نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

471
واشنگٹن: روسی کھلاڑی ڈینل میڈویڈوف سنسناٹی ماسٹر ٹینس کا ٹائٹل جیت نے کے بعد ٹرافی اٹھائے ہوئے
واشنگٹن: روسی کھلاڑی ڈینل میڈویڈوف سنسناٹی ماسٹر ٹینس کا ٹائٹل جیت نے کے بعد ٹرافی اٹھائے ہوئے

واشنگٹن (جسارت نیوز) روسی ٹینس کھلاڑی ڈینل میڈویڈوف نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کو شکست دیکر پہلا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل ڈینل میڈویڈوف نے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ کو شکست فاش سے دوچار کر کے ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ گزشتہ روز امریکا میں ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میچ میں روسی کھلاڑی ڈینل مدودوف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کو ٹائی بریک پر 7-6(7-3) اور 6-4 سے ہر ا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس سے قبل انہوں نے ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں عالمی نمبر ایک سربین کھلاڑی جوکووچ کو زبردست مقابلے کے بعد 3-6، 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ڈینل میڈویڈوف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت مزید فتوحات اپنے نام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ جوکووچ کو سیمی فائنل میں شکست دینا آسان نہیں تھا تاہم انہوں نے درست شاٹس کا استعمال ٹھیک وقت پر کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔جس کا فائدہ انکو فائنل میں بھی ہوا۔