شکار پور،سندھی لوک گلوکار جگر جلال چانڈیو اغوا

276

شکارپور(نمائندہ جسارت)سندھ کے لو ک فنکار جگر جلال چانڈیوکو 4ساتھیوں سمیت اغوا کر لیا گیا۔جگر جلال نے چند ماہ قبل احمد رشدی کا مشہور گانا’’کوکو کورینا ‘‘گا کر ملک گیر شہرت حاصل کی تھی۔پولیس کے مطابق جگر جلال کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے لاڑکانہ سے شکارپور جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔شکار پورپولیس کا کہنا ہے کہ جگر جلال کے ساتھ ان کے بھائی ، بھتیجے اور دو شاگردوں کو بھی اغوا
کیا گیا ہے جب کہ ان کی گاڑی تیغو کے علاقے سے مل گئی ہے۔
لوک گلو کار اغوا