حیدر آباد ،فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

148

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بھٹائی نگر تھانے کی حدود جامشورو روڈ پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا جس کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی اوراس کی میت آبائی گاؤں روانہ کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں جامشورو روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس کے سپاہی ساجد جتوئی کو گولی مارکر شہید کردیا ۔ مقتول سپاہی جامشورو کا رہائشی تھا اور وہ ایڈیشنل آئی جی آفس میں سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا۔ گزشتہ رات وہ ڈیوٹی پر آرہا تھا کہ راستے میں اسے گولی مارکر شہید کردیا گیا ۔ اس واقعے کے بعد اس کی میت سول ہسپتال جامشورو لے جائی گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ۔پیر کی صبح مقتول سپاہی ساجد جتوئی کی نماز جنازہ حیدرآباد پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی جس میں ایڈیشنل آئی جی ولی اللہ دَل ، ڈی آئی جی نعیم شیخ اور ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی جس کے بعد اس کی میت ان کے آبائی گاؤں روانہ کردی گئی۔
پولیس اہلکار فائرنگ