پی پی اور ن لیگ نے فضل الرحمٰن کے ساتھ پر ہاتھ کردیا ،فردوس عاشق

402
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق صدر عارف علوی کو حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کررہی ہیں
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق صدر عارف علوی کو حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کررہی ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز)معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیںبلکہ ان کی خدمات کا تسلسل ہے۔ موجودہ حالات میں یہ فیصلہ پاکستان پاکستان کے قومی اور عوامی مفاد میں ہے اس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں ایسے حالات میں کمانڈر نہیں بدلا کرتے ۔ کمانڈر کا تسلسل ہی قوم کو سرخرو کرتا ہے ۔ آرمی چیف جمہوریت کے حامی ہیں اور اداروں کے استحکام میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔پیرکو سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کئی سال سے اس موقف کو دہراتے رہے کہ افغان مسئلے کا حل بات چیت ہے ۔ افغان امن عمل میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اہم کردار ہے۔17 سال بعد پاکستان افغانستان کی امن کوششوں کا حصہ بنا۔قبل ازیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کی آ آپس میں سیاست کریںکی نئی قسط میں پی پی پی اور ن لیگ نے ایک بار پھر مولانا کے ساتھ ہاتھ کردیا۔اے پی سی شہباز شریف کی کمر درد اور بلاول کے تنظیمی دورے کی نذر ہوگئی، ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں ؟ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ حضرت مولانا کا ایجنڈا اور پیسا بچائو پارٹیوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔ مولانا صاحب! کھوٹے سکے چلنے والے نہیں۔ ان کو چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا صاحب! اپنی سیاسی محرومیوں کا بدلہ کشمیر کاز پر سیاست کرکے نہ لیں۔ کشمیر ہمارا مشترکہ کاز ہے۔پوری قوم اس پر متحد ہے،اس قومی یکجہتی کو اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائیں۔ مودی نے مظلوم کشمیریوں پرجوکرفیو لگایا تھا اس کا اثر آپ کی زبان پر کیوں ہے؟ مودی کے خلاف بولنے کی بجائے آپ کی زبان پاکستان کے مفادات کے خلاف زہر کیوں اگل رہی ہے؟ عمران خان دنیا بھر میں کشمیریوں کے سب سے بڑے وکیل اور حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں۔ جس موثر انداز سے مسئلہ کشمیر تحریک انصاف کی حکومت نے اجاگر کیا ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی۔ سلامتی کونسل کا اجلاس ہماری سفارتی فتح اور بھارتی سفارت کاری کی شکست ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا صاحب!آپ کئی سال کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر پروٹوکول انجوائے کرتے رہے۔ بتائیں آپ کی کارکردگی کیا رہی؟ کشمیریوں کو فتح دلانے کیلیے کتنے جھنڈے گاڑے؟