پنجاب حکومت نے مراکز ِ صحت میں ٹیسٹ پر 150سے 250فیصد اضافہ کردیا

270

لاہور(کامرس ڈیسک) پنجاب حکومت نے بنیادی مراکز صحت میں ٹیسٹ کئی گنا مہنگے کر دیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لیور فنکشن ٹیسٹ 50 روپے سے بڑھاکر 300 روپے جبکہ الٹرا ساؤنڈ 50 روپے سے بڑھا کر 150 روپے کردیا گیا۔سی ٹی اسکین ایک ہزار سے بڑھاکر 2500 اور ای سی جی 60 روپے سے بڑھاکر کر 100 روپے کیا گیااسپتالوں میں آنے والوں کے لیے پارکنگ فیس بھی مقرر کی گئی اور نوٹیفکیشن کے مطابق کار کے 20 اور موٹرسائیکل کے 10 روپے دینا ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیسوں کا اطلاق ضلعی، تحصیل، رورل ہیلتھ سینٹرز اور بنیادی ہیلتھ یونٹس پر ہوگا۔ محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ مستحق افراد اپنے مفت ٹیسٹ زکوۃ فنڈز سے کراسکتے ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کے ٹیسٹ بالکل مفت کیے جارہے ہیں۔