اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی

133

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کاروباری ہفتہ کے آغاز پر انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.95 روپے سے کم ہو کر158.70رپے اور قیمت فروخت 159.05روپے سے کم ہو کر158.80روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں رپے کے مقابلے ڈالر کی قدر20پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.70روپے سے کم ہو کر 158.50 روپے اور قیمت فروخت 159.20روپے سے کم ہو کر159روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید174.70روپے سے کم ہو کر 174.50 روپے اور قیمت فروخت176.70روپے سے کم ہو کر176.50روپے پر آ گئی اسی طرح25پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 191روپے سے کم ہو مکر190.75روپے اور قیمت فروخت 193 روپے سے کم ہو کر192.75روپے ہو گئی ۔