سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

143

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی منگل کے روز بحال رہے گی۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو پیر کی صبح آٹھ بجے سے منگل صبح آٹھ بجے تک کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے،صوبے بھر میںبدھ اور جمعہ کے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بند رکھی جائے گی۔