ڈگری، 15 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

188

ڈگری (نمائندہ جسارت) 15 سالہ نوجوان کا اقدام خودکشی۔ ڈگری کے نواحی گاؤں راوت نوحانی میں 15 سالہ علی گل ولد وریل خان نے والد سے جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ نوجوان کی لاش تعلقہ اسپتال ڈگری لائی گئی، جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق والد کے بیان کے مطابق اس نے اپنے بیٹے کو جھگڑا کرنے پر ڈانٹا جس پر علی گل دلبرداشتہ ہوگیا اور خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے دیسی ساختہ بندوق اپنے قبضے میں لے لی۔