لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،15 ملزمان گرفتار ،منشیات برآمد

158

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرکے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 15 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق حیدری پولیس نے دوران چیکنگ ملزم اعجاز چانڈیو کو ڈیڑھ کلو چرس سمیت، علی گوہرآباد پولیس نے دوران چیکنگ دو ملزمان سرور مگسی اور واحد شیخ کو ایک کلو چرس سمیت، رحمت پور پولیس نے دوران چیکنگ ملزم نذیر کوری کو آدھا کلو چرس سمیت، نوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ ملزم جعفر قریشی کو آدھا کلو چرس سمیت، رحمت پور پولیس نے دوران چیکنگ ملزم راج کمار کو آدھا کلو چرس سمیت اور اللہ آباد پولیس نے دوران چیکنگ ملزم راحب ابڑو کو چرس سمیت، دامراہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم منظور ڈیتھو کو چرس سمیت، دوران چیکنگ ملزم شاہد ابڑو کو چرس سمیت، گیریلو پولیس نے دوران چیکنگ ملزم شوکت تنیو کو چرس سمیت، گڑہی خدابخش بھٹو پولیس نے دوران چیکنگ ملزم فھیم منگی کو، بقاپور پولیس نے دوران چیکنگ دو ملزمان پرویز ہلیو اور مرتضیٰ ابڑو کو ہیروین سمیت، باڈہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم شفقت پنہیار کو چرس سمیت، باقرانی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم شاہنواز کلہوڑو کو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب ولید پولیس نے شہری زاہد چانڈیو کی چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی۔