سجاول، گندگی کے ڈھیر کے باعث ہائی اسکول اور مدرسہ جامعۃ العلوم قاسمیہ کے طلبہ کوپریشانی

150

سجاول(نمائندہ جسارت)گندگی کے باعث ہائی اسکول اور مدرسہ جامعۃ العلوم قاسمیہ جانے والے طلبہ کو شدید مشکلات سامنا کرنا پڑ رہاہے۔محلے کے مکینوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہان محلہ اور اردو اسکول کے مین روڈ کے گیٹ میں مسلسل گندگی جمع ہونے سے ایک طرف طلبہ کو اسکول جانیکیلیے شدید مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری جانب بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ مچھر مار اسپرے نہ ہونے سے مچھروں کی بھرمار ملیریا و دیگر موذی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔ ٹائون انتظامیہ کو کچہرا اٹھانے کیلیے کئی بار کہا گیا مگر کوئی سننے کو تیار نہیں۔علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ بہان محلے سے جلد سے جلد کچہرا اٹہایا جائے ۔