حیدر آباد کے لیے خصوصی ترقیاتی فنڈ جاری کیے جائیں، نزہت پٹھان

148

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کی ممبر قومی اسمبلی نزہت پٹھان کو حیدر آباد کے لیے خصوصی ترقیاتی فنڈ جاری کیے جائیں۔ یہ مطالبہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہد بلوچ، بابو راجپوت ودیگر نے ایم این اے نزہت پٹھان سے ملاقات کے دوران کیا۔ نزہت پٹھان نے کہا کہ عوام میرا ساتھ دیں، ہم نے حیدر آباد کو صاف رکھنے کا عزم کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، بلدیہ اعلیٰ کی کچرا اٹھانے والی گاڑیوں میں تیل تک نہیں۔ عیدالاضحی کے موقع پر کچرا ابھی تک نہیں اٹھایا گیا۔