بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے، عبدالوحید انقلابی

166

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ شہری حقوق کونسل کے صدر عبدالوحید انقلابی، احمد علی ناغڑ ایڈووکیٹ، ملک وزیر اعلی دربار، اکبر علی شاہ، کاشف قریشی ودیگر نے بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جونوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے دفاع وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بھارت کو پیغام دیا ہے کہ پاک فوج کا ہر جوان اپنے وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔