جامشورو روڈ پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

135

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بھٹائی نگر تھانے کی حدود جامشورو روڈ پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا جس کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی اوراس کی میت آبائی گاؤں روانہ کردی ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں جامشورو روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس کے سپاہی ساجد جتوئی کو گولی مارکر شہید کردیا ، مقتول سپاہی جامشورو کا رہائشی تھا اور وہ ایڈیشنل آئی جی آفس میں سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا، گزشتہ رات وہ ڈیوٹی پر آرہا تھا کہ راستے میں اسے گولی مارکر شہید کردیا گیا ۔ اس واقعے کے بعد اس کی میت سول اسپتال جامشورو لے جائی گئی، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔