بہاد ر آباد میں تشدد سے ہلاک ریحان کے مقدمے میں5 ملزمان گرفتار

142

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بہادر آباد میں تشدد سے ہلاک ہونے والے کم عمر مبینہ چور ریحان کے مقدمے میں پولیس نے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ان 3 افراد کی گرفتاری کے بعد اس واقعے میں اب تک گرفتار ہونے والے ملزمان کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیروزآباد کے علاقے کوکن ساسوئٹی میں 17 اگست کو مبینہ طور پر 15 سالہ ریحان والد محمد ظہیر کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بتایا تھا ، حالت غیر ہونے پر پولیس کے حوالے کیا تھا جوکہ بدترین تشدد کے باعث جانبر نہ ہوسکا ، کم عمر مبینہ چور ریحان کی ہلاکت کے کیس میں ملوث مزید 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں انس، شاہ رخ اور مسعود شامل ہیں، ملزمان کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کے بعد واقعے میں ملوث اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ان سے قبل ملزم دانیال اور زبیر کو گرفتار کیا گیا تھا، کم عمر مبینہ چور ریحان کی ہلاکت کا مقدمہ اس کے والد محمد ظہیر کے احتجاج کے بعد تشدد کرنے والے شہریوں کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 240/2019 درج کر کے تفتیش شروع کی گئی ، پ پولیس نے ریحان کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرادی۔