وزیر اعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

179

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے آج (منگل کو) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں دن 11 بجے ہوگا جس میں وفاقی کابینہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لے گی اور سلامتی کونسل کے اجلاس کی کارروائی پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کابینہ کو عالمی رہنمائوں سے روابط پر بھی اعتماد میں لیں گے اور کابینہ ارکان کو اب تک سفارتی کوششوں پر بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بریفنگ دیں گے جبکہ اجلاس میں ملکی سلامتی اور دفاعی صورت حال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔ علاوہ ازیںوزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس بے قابو ہونے کا نوٹس لے لیا اور بدھ کو سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وزیراعلیٰ پختونخوا، معاون خصوصی بابر بن عطااور پختونخوا چیف سیکرٹریز کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔