پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 30 اگست کو طلب

163

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جمعے 30 اگست کو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54(3) کے تحت قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔