کانگریس نے آرٹیکل 370 بحال کرنیکا مطالبہ کردیا

181

دہلی (آئی این پی ) بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکومت سے آرٹیکل 370 بحال کرنیکا مطالبہ کردیا۔مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف بھارت میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، کانگریس کی جانب سے اس فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کی بحالی کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غلط ثابت ہوچکا ہے، مودی سرکار کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کورہا کرے۔وزیراعلی مغربی بنگال ممتا بینرجی نے بھی کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی ہورہی ہے، جس کا فوری سدباب ہونا چاہیے۔دوسری جانب کشمیریوں پرتشدد بے نقاب کرنے والی شہلارشید کے خلاف بھارت میں ایک اور درخواست دائر ہوگئی ہے اور ان کی گرفتاری کامطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔خیال رہے کہ سلامتی کونسل میں کشمیر پر اجلاس کے بعد کانگریس نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے سفارتی ناکامی قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ کشمیر میں کرفیو کو 15 دن گزر گئے ہیں، کرفیو کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے۔