آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے گردن پر حفاظتی گارڈ لگانا لازمی قرار دے دیا

226

کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ سال سے کھلاڑیوں کی گردن کے لئے حفاظتی گارڈ لگانا لازمی قرار دے دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے یہ فیصلہ لارڈز کے میدان میں انگلینڈ کے پیسر جوفرا آرچر کا بانسر آسٹریلین بلے باز اسٹیواسمتھ کو لگنے کے بعد کیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے اسپورٹس میڈیسن چیف کے مطابق گارڈز کی وجہ سے بائونسر سے حفاظت رہے گی۔ اس سے قبل سال 2014 میں آسٹریلین کرکٹر فل ہیوز بھی گردن پر گیند لگنے سے انتقال کرگئے تھے۔ اس وقت بھی انٹرنیبنشل کرکٹ کونسل سے گردن کیلئے حفاظتی گارڈ لازمی قرار دینے کا مطالبہ زور پکڑا تھا۔