شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی کا روڈ میپ ترتیب دے دیاگیا

673

لاہور: پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی پاکستان کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات ، کرکٹ میں واپسی کاروڈ میپ ترتیب دے دیا گیا۔

شرجیل خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے غیرمشروط معافی مانگ لی ہے جبکہ ری ہیب پروگرام کے مطابق شرجیل خان کو اینٹی کرپشن کوڈ پر لیکچر لینا اور دینا ہوگا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شرجیل خان کوسوشل سروس کے طور پریتیم خانے کا دورہ  بھی کرنا ہوگا۔