آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع

410

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کردی۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کرتے ہوئے موجودہ میعاد مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کردیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال، ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل میں کیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت نومبر 2019 میں ختم ہورہی تھی۔