افغان کرکٹ بورڈ نے محمد شہزاد ایک سال کیلئے معطل کردیا

410

افغانستان کے جارحانہ بلے باز و وکٹ کیپرمحمد شہزاد کو افغان کرکٹ بورڈ نے ایک سال کیلئے معطل کردیا۔

فٹنس مسائل کے باعث ورلڈ کپ کے دوران ہی وطن واپس بھجوائے جانے والے کرکٹر نے بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ مکمل طور پر فٹ ہوں، امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ۔

بعد ازاں محمد شہزاد پشاور میں پریکٹس اور کلب میچز کھیلتے پائے گئے گئے، افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیہ کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین ڈسپلن کی متعدد خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے ہیں، ملک میں ٹریننگ کی تمام تر سہولیات میسر ہونے کے باوجود کئی بار بلا اجازت بیرون ملک گئے۔

گزشتہ ماہ تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے بھی گریز کیا، معطلی کے نتیجے میں وہ کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ یاد رہے کہ محمد شہزاد کو گزشتہ سال بھی پشاور میں ایک کلب کی جانب سے میچزکھیلے کے جرم میں 4400 ڈالر جرمانہ کیا گیا تھا۔