ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 7 سالہ بچہ جاں بحق

301

لائن آف کنٹرول عباسپور سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 7 سالہ بچہ صدام جام شہادت نوش کرگیا۔

بھارتی فوج نے اسنائپر گن سے ٹارگٹ کرکے صدام کو نشانہ بنایا جس کے سر پر گولی لگی۔ بچے کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ راولاکوٹ لایا گیا۔

ڈاکٹروں نے صدام کو بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔ لائن آف کنڑول پر رات بھر تتہ پانی سمیت دیگر سیکٹرز میں بھارتی گولہ باری جاری رہی جس سے گزشتہ روز بھی درہ شیر خان سیکٹر میں 2 بزرگ شہری شہید ہوئے۔