سابق آسٹریلوی کرکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل

430

لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈین جونز بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ 58 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے ہیڈ کوچ کے عہدے کی درخواست دی ہے۔ڈین جونز پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں اور ان کی کوچنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 پی ایس ایل ٹائٹل جیتے ہوئے ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ  سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست جمع کروادی ہے۔ اس کے بعد وہ مصباح الحق اور مائیک ہیسمین کی طرح ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔