پورے تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر منظم کرنے کی ضرورت ہے

172

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی ) اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ امان اللہ نے کہا ہے کہ پورے تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر منظم کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاناچاہیے کہ کوئی بچہ تعلیمی اداروں سے باہر نہ رہے ۔اس مقصد کے لیے تعلیمی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہونا چاہیے ۔ دفاع کے بعد سب سے زیادہ بجٹ تعلیم پر خرچ کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ دینی مدارس میںبھی تیس لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ دینی مدارس کو بھی سرکاری تعلیمی اداروں کی طرح تعلیمی بجٹ میں شامل کیا جاناچاہیے ۔ ان مدارس کو مین اسٹریم میں لانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستانی قوم کو ایک قوم بنانے کے لیے یکساں نظام تعلیم اور یکساں نصاب کی اشد ضرورت ہے ۔ ہمارا نظام تعلیم قوم کو مختلف گروہوں میں تقسیم کر رہاہے ۔ قومی یکجہتی اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے ہمیں جلد از جلد پورے ملک میں ایک نظام تعلیم رائج کرنا ہوگا۔ مزیدبراںانہوں نے کہاکہ ہرتعلیمی ادارے کا طالب علم وطن کے دفاع اورکشمیرکی آزادی کے لیے پاک فوج کاسپائی بن جائے گا۔