لاڑکانہ، محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز

179

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات لاڑکانہ کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے بھمن فاریسٹ میں پودے لگائے گئے جبکہ باغ جناح میں اسٹال لگا کر شہریوں میں مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات لاڑکانہ ڈویژن کی جانب سے وزیر اعظم کے پروگرام ایک بشر دو شجر کے سلسلے میں بھمن فاریسٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے بھمن فاریسٹ میں پانچ ہزار پودے لگائے گئے جبکہ شہر کے جناح باغ چوک پر مفت پودے بھی شہریوں میں تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ارشد حیدر کماریو کا کہنا تھا کہ شجر کاری گلوبل وارمنگ کو ختم کرنے اور موسمی تبدیلیوں میں توازن پیدا کرنے کا واحد حل ہے۔ تمام لگائے گئے پودوں کی افزائش اور نشوونما کا بھی مکمل خیال رکھا جائے گا اگر بروقت ماحولیاتی آلودگی کیخلاف اقدامات نہ اٹھائے گئے تو درجہ حرارت میں اضافہ ہوجائے گا۔